سشمیتا سین کا سجل اور صبور کیلئے محبت بھرا پیغام

سشمیتا سین کا سجل اور صبور کیلئے محبت بھرا پیغام


بھارت کی سینئر اداکارہ سشمیا سین نے پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور بہن اداکاراؤں سجل علی اور صبور علی کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔

اداکارہ سجل علی اور  صبور علی کے بھائی سید علی نے بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے ملاقات کی اور ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں سشمیتا سین نے پاکستانی اداکاراؤں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا۔

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے پیغام میں کہا میں سشمیتا، آپ کے پیارے بھائی نے تصاویر کی جگہ پیغام دینے کیلئے اصرار کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ کے بھائی نے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں کو ہیلو کہوں، میری خواہش ہے کہ آپ اداکاری میں ایسے ہی کام کرتی رہیں اور آگے بڑھتی رہیں، آپ ہمیشہ امن میں رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں