سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کے دعوے پر بہن کا ردِعمل

سشانت سنگھ راجپوت کے قتل کے دعوے پر بہن کا ردِعمل


آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تاحال تحقیقات جاری ہیں جن کے نتیجے میں آئے دن نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

سشانت سنگھ کو قتل کیے جانے سے متعلق دعویٰ سامنے آنے پر آنجہانی اداکار کی بہن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے پوسٹ مارٹم کے ایک عینی شاہد نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اُنہیں قتل کیا گیا۔

اداکار کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھائی کے پوسٹ مارٹم کے عینی شاہد کے اس دعوے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اس دعوے میں کوئی صداقت ہے تو ہم سی بی آئی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرے۔

اُنہوں نے سی بی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں ہمیشہ یقین رہا ہے کہ آپ لوگ شفاف تحقیقات کر کے ہمیں حقیقت سے آگاہ کریں گے، ہمارا دکھ ابھی تک کم نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے پوسٹ مارٹم کے عینی شاہد روپ کمار شاہ نے بتایا ہے کہ جب میں نے پہلی بار سشانت سنگھ کی لاش دیکھی تو میں نے اپنے سینئرز سے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل کا معاملہ ہے۔

روپ کمار شاہ نے بتایا کہ میں نے ان سے یہاں تک کہا کہ ہمیں اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے لیکن میرے سینئرز نے مجھے روک دیا اور کہا کہ صرف لاش کی تصاویر لے لو اور جلد از جلد اسے پولیس کے حوالے کر دو۔


اپنا تبصرہ لکھیں