سلمان خان کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز

سلمان خان کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان عرف سَلو بھائی کا برتھ ڈے کیک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سلمان خان کی اپنی 57 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں سلمان خان کو منفرد اسٹائل میں سیاہ اور نیلے رنگ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور سلمان خان کی سالگرہ کے کیک اور کیک کاٹنے کے انداز پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سملان خان کی 57 ویں سالگرہ کے لیے سیاہ اور نیلے رنگ کا چوکور ڈبے کی شکل کا کیک تیار کروایا گیا تھا۔

ایک مداح نے سالگرہ کے کیک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سلمان خان کو یہ ڈبہ کیک دیکھ کر غصہ آ گیا ہو اس لیے اتنے منفرد انداز سے کیک کاٹا۔

ایک صارف نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان اپنی سالگرہ پر خالی ڈبہ کیوں کاٹ رہے ہیں؟

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ واہ، کیا خوبصورت شاہ کار ہے، اتنا خوبصورت کیک کس نے تیار کیا؟


اپنا تبصرہ لکھیں