بھارتی اداکار شیزان خان تونیشا شرما قتل معاملے میں دوران تفتیش خاتون افسر کے سامنے رو پڑا۔
واضح رہے کہ شیزان کو منگل کو مہاراشٹرا پولیس نے ساتھی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی میں مبینہ اعانت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شیزان خان نے ان الزامات کی تردید کی کہ انہوں نے تونیشا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کے دوران متعدد دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی ڈیٹنگ کی۔
واضح رہے کہ تونیشا شرما، ہفتہ 24 دسمبر کو بھارتی ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل علی بابا داستان کابل کے سیٹ کے واش روم کی چھت سے مردہ حالت میں لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
آنجہانی اداکارہ تونیشا کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیزان خان نے ان کی بیٹی کو دھوکا دیا۔
اس بیان کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے شیزان کو گرفتار کیا تھا۔
مہاراشٹرا کے والیوو پولیس کے مطابق شیزان خان بار بار اپنے بیان تبدیل کر رہے ہیں اور وہ یہ واضح نہیں کر رہے کہ ان کے تونیشا کے ساتھ مراسم کیوں ختم ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق وہ کوشش کر رہے ہیں کہ شیزان کی خفیہ گرل فرینڈ کا پتہ چلایا جائے۔
ادھر یہ اطلاعات بھی ہیں کہ شیزان خان دوران تفیش خاتون پولیس افسر کے سامنے روپڑے۔ وہ گزشتہ دو روز سے پولیس کی حراست میں تھے اور ان سے مسلسل تفتیش کی جارہی تھی۔