عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔
بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ آج قطر پہنچ رہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں کو یہ بتایا کہ وہ آج قطری وقت کے مطابق 2 بجے دوحہ میں کٹارا کلچرل ولیج آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہاں مداح ان سے ملاقات بھی کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ قطر میں آج فرانس اور ارجنٹیینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل بھی ہے، جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے فٹبال کے مداح دوحہ میں موجود ہیں۔