میسی یا امباپے، فیورٹ کون؟ شاہ رخ خان سے سوال

میسی یا امباپے، فیورٹ کون؟ شاہ رخ خان سے سوال


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے فیفا ورلڈکپ 2022ء کے فائنل سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔

شاہ رخ خان سے ایک مداح نے استفسار کیا کہ میسی یا امباپے میں کون آپ کا فیورٹ ہے؟

کنگ خان نے جواب دیا مداحوں کو حیران کردیا کہ اداکار تو لیونل میسی کے دیوانے ہیں۔

جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ دل تو میسی کے ساتھ ہے لیکن امباپے کا شاندار کھیل دیکھنے کا بھی اپنا ہی مزا ہے۔

ایس آر کے کے مداحوں کے ساتھ 15 منٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

اس دوران پرستاروں کے ساتھ اُن کی دلچسپ نوک جھوک چلتی رہی، جس پر اداکارہ نے خوب جواب دیے۔

ایک مداح نے شاہ رخ سے کہا کہ ’ سر‘ فلم کی ریلیز پر پاپ کا رن ہی فری کروادیں۔

اس پر کنگ خان نے مداح کو تاکید کی کہ وہ فلم دیکھنے جانے سے قبل گھر سے کھانا کھا کر جائے۔

شاہ رخ خان نے ایک مداح کو اپنے ہنی مون کے دوران اپنی فلم دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں