سلمان خان کی کونسی فلم ’فیوریٹ‘ ہے؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

سلمان خان کی کونسی فلم ’فیوریٹ‘ ہے؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مداحوں کے ساتھ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلکی پھلکی دلچسپ گپ شپ لگائی۔

شاہ رخ خان جو آج کل اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے کچھ وقت نکال کر ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کچھ سوالات کے اپنے روایتی انداز میں دلچسپ جوابات دیے۔

اس دوران ایک مداح نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ سلمان خان کی کونسی فلم آپ کی فیوریٹ ہے؟

شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ مجھے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار نواز الدین صدیقی نے بھی بہت اہم کردار ادا کیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں