ہیوسٹن کا نواں سالانہ “اسلامک آرٹ فیسٹیول” شاندار انداز میں منعقد کیا گیا


ہیوسٹن ( رپورٹ :راجہ زاہد اختر خانزادہ) اسلامک آرٹ سوسائٹی ہیوسٹن کا نواں سالانہ “اسلامک آرٹ فیسٹیو کو بہت ہی شاندار انداز میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف ممالک اور مختلف مزاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔


ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اسلامک آرٹ سوسائٹی ہیوسٹن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ امریکہ میں تسلسل کے ساتھ سب سے بڑا آرٹ فیسٹیول کرواتی چلی آرہی ہے امساک 11/10 دسمبر 2022 کو اسلامک آرٹ فیسٹیول اپنی شاندار روایات کے ساتھ منعقد کیا گیا۔


جس میں ٹیکساس کے علاؤہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ اپنے بہترین کام اپنے آرٹ ورک اپنے تخلیق کردہ شاہہ پاروں کے ساتھ شریک ہوئے اور اپنے بہترین آرٹ ورک سے لوگوں کو متعارف کروایا لوگوں نے بھی ان تخلیق کاروں کے شاندار کام کو بے حد سراہا۔


اس فیسٹیول کو رنگ نسل، مسلک اور مذہب سے بالاتر رکھ کر یہ فیسٹیول تسلسل کے ساتھ کر سال منعقد کیا جاتا ہے اسلامک آرٹ سوسائٹی ہیوسٹن کا یہ نواں سالانہ فیسٹیول تھا اس فیسٹیول میں مسلمان خواتین آرٹسٹوں کی ایک کثیر تعداد اپنے شاندار آرٹ ورک کے ساتھ شرکت کرتی ہیں۔


جس سے اسلام کا وہ چہرہ نمایاں ہوکر سامنے آتا ہے جو امریکی اور مغربی ممالک سے بلکل منفی ہے۔ مقامی لوگ مسلمان آرٹسٹوں کی کارکردگی کو دیکھ کر بے اختیار تعریفی کلمات سے آرٹسٹوں کی تعریف کرتے ہیں اور جو آرٹ انہیں پسند آتا ہے اس کی قیمت ادا کر کے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں یوں اسلامک آرٹ سوسائٹی ہیوسٹن کا یہ فیسٹیول آمن و آشتی، محبت و بھائی چارگی کے پیغام کو لوگوں میں عام کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

اس سارے پروگرام کو منعقد کرنے میں اسلامک آرٹ سوسائٹی کی ایک پوری ٹیم ہے جو اسلامک آرٹ سوسائٹی کے بانی صدر ڈاکٹر خواجہ عظیم الدین کی اعلیٰ قیادت میں اپنی شب و روز کی انتھک محنت کے ساتھ ہر سال اس عظیم آرٹ فیسٹیول کو منعقد کراتی ہے اور اسلام کے آفاقی پیغام کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ دیگر مذاھب کے عوام تک پہنچانے میں بھی اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کے لیے اسلامک آرٹ سوسائٹی ہیوسٹن کی پوری ٹیم قابل ستائش ہے اور تمام آرٹسٹ بھی جو اپنی بے گناہ مصروفیات کے باوجود ہر سال اپنی نئی سے نئی تخلیقات کے ساتھ اس بڑے فیسٹیول کا حصہ بنتے ہیں مبارک باد کے مستحق ہیں۔

اس فیسٹیول اسلامک آرٹ کی مختلف اقسام سے لوگ متعرف ہوتے ہیں جن میں سر فہرست اسلامک کیلی گرافی، پینٹنگ، ووڈ ورک، ایبرو، سرامک، حنا، چلڈرن اڑٹ، ریفیوجی ارٹ، لائیو آرٹ کیلی گرافی اور حنا ورکشاپ شامل ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ امساک بھی “اسلامک آرٹ فیسٹیول” اپنے پورے نظم و ضبط کے ساتھ بڑے ہی پروقار طریقے سے منعقد ہوا جس میں یہاں پیدا اور بڑے ہونے والے بچوں کی کثیر تعداد نے اسکاؤٹ اور والنٹیئر کے طور پر اپنا بھرپور حصہ ڈالا یوں ان بچوں کو اپنے اسلاف کی روشن روایات سے بھی جڑا رہنے کی ترغیب ملتی ہے۔ اور دیگر مذاھب کے عوام، چرچ اور دیگر مشینری سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں اور یہاں سے بہت ساری خوبصورت یادوں کو اپنے ساتھ سمینٹ کر لے جاتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں