شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میران شاہ میں دتہ خیل روڈ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
میرانشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر ولی زمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ولی زمان نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
قبل ازیں، ڈاکٹر ولی خان نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ 4 زخمی افراد اور ایک شخص کی لاش کو ہسپتال لایا گیا۔
ڈان ڈاٹ کام نے معاملے کے حوالے سے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔