نیویارک: معروف امریکی ریپر اور کِم کارڈیشین کے سابق شوہر کانیے ویسٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر ایلون مسک کو ’آدھا چینی جینیاتی ہائبرڈ‘ قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں ایلون مسک نے کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تشدد پر اکسانے اور اشتعال انگیز تبصرے پھیلانے کے باعث بند کر دیا تھا جس پر ردِعمل دیتے ہوئے امریکی گلوکار نے کہا ہے کہ اُن کے خیال میں ایلون مسک آدھے چینی جینیاتی ہائبرڈ ہیں۔
ٹوئٹر پر امریکی ریپر کا یہ بیان گرد ش کر رہا ہے جس پر ایلون مسک نے بھی جواب دیتے ہوئے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’میں اسے تعریف کے طور پر لیتا ہوں‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے یہودیوں کے بارے میں دھمکی آمیز اور نفرت انگیز تبصروں والی ٹوئٹس کرنے پرامریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود کانیے ویسٹ نے تشدد پر اکسانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی‘۔