معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
معروف کالم نگار گزشتہ 3 روز سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں۔
ڈاکٹر تحسین کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کے تمام ضروری ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مستنصرحسین تارڑ کو ہارٹ بیٹ میں اعتدال نہ ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، اور انہیں پیس میکر لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مستنصر حسین تارڑ کو ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کروادیا گیا تھا۔