آج ہم آپکو بتائیں گے کہ زیادہ تر بالی ووڈ فلمیں جمعہ کو ریلیز کرنے کی کیا وجہ ہے۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ زیادہ تر بالی ووڈ فلمیں جمعہ کے روز ہی کیوں ریلیز کی جاتی ہیں اور اس کی کیا وجہ ہے؟ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوگی تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جمعہ ممکنہ طور پر ہفتے کا سب سے بہترین دن ہے، جمعہ کو ہفتے کا پسندیدہ دن بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے ویک اینڈ کا آغاز ہوتا ہے۔
اکثر جمعہ والے دن دفتروں کا ہاف ڈے اور کاروبار کی چھٹی بھی ہوتی ہے تو لوگ پورے ہفتے کی تھکن اترانے اور انجوائے کرنے کے لیے ویک اینڈ پر فلم دیکھنے جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ فلم پروڈیوسرز اکثر جمعہ کو فلمیں ریلیز کرتے ہیں تاکہ فلم کی ریلیز کا آغاز اچھا ہو۔
فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ جمعہ کا دن ان کے لیے لکی ڈے ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ صرف جمعہ کو ہی بالی ووڈ فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں، جمعہ کے علاوہ مختلف تہواروں (عید، دیوالی وغیرہ) پر بھی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔