معروف اداکارسلمان خان کی بھانجی الیزے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیزے نے اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے، جو کہ اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار سومندرا پدھی نیٹ فلیکس فلم جماترا ون اور ٹو کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور انہیں منوج باجپائی کی فلم بڑھیا سنگھ، بورن ٹو رن پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔