ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں؛ نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں؛ نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں وہ گلابی رنگ کا لباس پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے، 2021 کے دسمبر میں اس شو کا پوسٹر جبکہ 2022ء کی مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں