پاکستان کے معروف یوٹیوبر رضا سمو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کامیڈین و اداکار رضا سمو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر رضا سمو نے گزشہ ماہ شادی کی خبر سنائی تھی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
دوسری جانب رضا سمو اور اُن کی اہلیہ نے یوٹیوب وی لاگ میں اپنے ملنے سے لے کر شادی کی تیاریوں تک کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔