شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی


کھیلوں کی دنیا کی مشہور اور خوبصورت جوڑی، پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ کئی روز سے زیرِ گردش ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑی کی ایک ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہمراہ اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصاویر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے حال ہی میں آنے والے ایک شو کی ہیں جس کا نام ہے “دا مرزا ملک” شو۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں