عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کتنے کروڑ کی مالکہ ہے؟

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کتنے کروڑ کی مالکہ ہے؟


آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کتنے کروڑ کی مالکہ ہے۔

چند روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

عالیہ بھٹ کے پاس 7 ہزار اسکوائر فٹ کا سی ویو اپارٹمنٹ ہے جو انہوں نے 14 کروڑ روپے میں خریدا ہے، اس کے علاوہ عالیہ اپنی بہن شاہین کے ساتھ ممبئی کے جوہو علاقے میں رہتی ہیں۔

عالیہ کا پہلا گھر ان کے پیسوں سے خریدا گیا تھا، اداکارہ نے جوہو میں یہ گھر 2017 میں خریدا تھا اور اس کے بعد اسی محلے میں مزید دو فلیٹ خریدے ہیں۔

ان میں سے ایک مکان جنوری 2019 میں 13 کروڑ میں خریدا گیا تھا۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں اپنا فلیٹ بنانے میں دو سال لگے تاکہ اسے اس طرح ظاہر کیا جا سکے جیسا کہ اب ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی سالانہ آمدنی کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ فی فلم پانچ سے آٹھ کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

2022 میں ان کی مجموعی مالیت 21.7 ملین ڈالر ہے جو کہ بھارتی روپے میں 158 کروڑ روپے ہے۔

عالیہ کے پاس کون کونسی لگژری گاڑیاں ہیں؟

مقبول اداکارہ عالیہ Audi A6, Audi Q5, Audi Q7, BMW 7 Series, Land Rover Range Rover Vogue کی مالک ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کی دبئی میں بھی مختلف پراپرٹیز موجود ہیں جن سے انہیں کروڑوں روپے حاصل ہوتے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تمام جائیداد اب اُن کی بیٹی کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں