بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کی بیٹی کا نام کے حوالے سے قیاس آرائیاں جارہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نام ، بچی کے دادا رشی کپور کے نام سے لیا جائے گا۔
یہ بھی اتفاق ہے کہ جس اسپتال میں رنبیر اور عالیہ کی بیٹی کا جنم ہوا، اسی اسپتال میں بچی کے دادا رشی کپور نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی تھیں ۔
بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کا نام ان کے نام سے جوڑیں گے۔
دوسری جانب رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو بھی اپنی پوتی کے نام کے حوالے سے کافی جذباتی ہیں ۔