بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی آج کل کرکٹر شبمن گل سے قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔
کئی اداکاراؤں نے بھارتی کرکٹرز سے شادیاں کیں اور کئی کی گہری دوستیاں اور تعلقات ہیں۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے اداکارہ سارہ اور کرکٹر کے درمیان بڑا گہرا رشتہ ہے، سارہ علی خان کی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ملاقاتوں کی خبریں گرم ہیں۔
ایک شو کے دوران شبمن گل سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کون ہیں؟ جس پر انہوں نے فوراً سارہ کا نام لیا۔
اس کے بعد شبمن سے تعلقات کے بارے پوچھا گیا کہ کیا وہ سارہ سے ملاقاتیں کرتے ہیں؟ جس پر شبمن نے کہا کہ شاید، سارہ کا سارا سچ بتا دیا ہے، شاید ہاں شاید نہیں۔
واضح رہے کہ شبمن سے پہلے سارہ علی خان کے اداکار کارتک آریان سے گہرے تعلقات رہ چکے ہیں۔