جنت مرزا کو منگیتر سے رشتہ ختم کرنے کا مذاق مہنگا پڑگیا؛ صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

جنت مرزا کو منگیتر سے رشتہ ختم کرنے کا مذاق مہنگا پڑگیا؛ صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا


معروف ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا کو اپنے منگیتر عمر بٹ سے رشتہ ختم کرنے کا مذاق مہنگا پڑگیا۔

گزشتہ روز جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے اپنے منگیتر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

شئیر کی گئی اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کسی ریلیشن شپ میں نہیں ہیں، سنگل ہیں، اور ساتھ ہی مداحوں سے اپیل کی کہ وجہ نہ پوچھیں۔

تاہم اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی جنت مرزا نے عمر بٹ سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوریز کی ایک سیریز میں اس مذاق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ نے انہیں بغیر بتائے کلین شیو کروالی جس پر انہوں نے بھی مذاق میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ جب آپ کا ایک طنزیہ بیان سامنے آئے اور وہ بھی صرف اس لیے کہ آپ کے بوائے فرینڈ نے آپ سے بغیر پوچھے کلین شیو کروالی ہو تو لوگ پوری بات جانے بغیر ہی سیریس ہوجاتے ہیں۔

تاہم جنت مرزا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں اس حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں