پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہر بانو نے شرمناک لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور مختلف بولڈ اسٹیپس کرتی ہوئے ڈانس کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں مناسب اور خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’بندھن‘، ’میرے پاس تم ہو‘ اور کئی مشہور ڈراموں اور فملوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وائرل ’ڈانس ویڈیو‘ دیکھیں:
تصاویر دیکھیں: