ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر


وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ امریکا اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں فرائض انجام دے چکی ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کو 20 اگست 2021 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عاصم افتخار تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر تھے اور اس سے قبل پاکستان اور پاکستان سے باہر مشنز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں