پاکستان کی معروف اداکارہ مشال خان نے بتادیا ہے کہ وہ کیوں کسی اداکار کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں۔
حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ مشال خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رشتے میں ایک اداکار کافی سے زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ اگر دو لوگ ایک ہی پیشے سے ہوں تو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل مشال خان اور علی انصاری ایک ساتھ تھے۔ ان کے مداحوں کو اس کا علم تھا اور دونوں اداکار اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں مشال خان اور حماد شعیب کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں مشال خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو ان کے میک اپ آرٹسٹ اسٹیل بھٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے میک اپ آرٹسٹ ایک میوزک پر رقص کر رہے تھے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا جبکہ ان کے میک اپ آرٹسٹ نے نارنجی رنگ کی شرٹ اور سیاہ رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ مشال خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔