معروف ٹک ٹاکر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف ٹک ٹاکر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش


پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں یوٹیوبر معاذ صفدر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

معاذ صفدر نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ میں نے اور میری امی نے مدینے میں خوب رو رو کر دعائیں کیں کہ بچہ خیریت سے دنیا میں آئے، ہم 3 دن سے بہت پریشان تھے۔

معاذ صفدر کی اہلیہ صباء نے شوہر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچہ آپ کی طرح دکھتا ہے اور منہ بھی آپ کی طرح بناتا ہے۔ میں نے بھی وی لاگ بنایا ہے لیکن ابھی دکھا نہیں سکتی جس پر معاذ نے کہا کہ میں بنا کر سب کو دکھا دوں گا۔

واضح رہے کہ جوڑے کی جانب سے بیٹے کی تصویر ابھی سوشل میڈیا پر نہیں شیئر کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں