سلمان خان شو “بگ باس 16” کے دوران ساجد خان پر برس پڑے

سلمان خان شو “بگ باس 16” کے دوران ساجد خان پر برس پڑے


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر ساجد خان پر بگ باس شو کے دوران برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنے والے ڈائرکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو “منافق” قرار دے دیا۔

ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 16 کے میزبان سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ “آپ اس شو میں کیا کر رہے ہیں؟ جس پر ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کر رہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا”۔

اداکار سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ” بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا”۔

واضح رہے کہ ساجد خان کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں