پاکستان کی معروف اداکارہ سحر شنواری نے پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امید کے تحت بڑا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر زمبابوے کی ٹیم نے بھارت کو اگلے میچ میں شکست دے دی تو میں زمبابوین لڑکے سے شادی کرلوں گی۔
اداکارہ سحر شنواری کے اس ٹوئٹ کو پاکستان اور انڈیا دوںوں ہی ملکوں میں بہت پزیرائی مل رہی ہے، اور اب تک ان کی ٹوئٹ کو 16 ہزار سے زائد بار پسند اور 1200 سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ بھارتی اخبار انڈین ٹائمز نے بھی ان کے ٹوئٹ کو شہ سرخیوں کا حصہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اگر زمبابوے نے بھارت کو اگلے میچ میں شکست دے دی تو پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر رن ریٹ کی بنیاد سیمی فائنل میں جاسکتا ہے، پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف اور بھارت کا زمبابوے کے خلاف اگلا میچ 6 نومبر کو ہوگا۔