گلوکار فرحان سعید نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی

گلوکار فرحان سعید نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی


پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔

حال ہی میں فرحان سعید نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان آنے سے منع کیا ہو، ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے، بطور کرکٹ فین بھارت کے اس بیان سے میرا دل دُکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اس بات پر اس لیے اتنا غصہ آتا ہے کیوں کہ میں بھارت جا چُکا ہوں، دہلی میں میرے بہت سے بہترین دوست بھی ہیں جن کے پاس میں ٹھہرتا رہا ہوں، جب میرے ذہن میں یہ آتا ہے کہ اب اس لڑائی سے ہم مل نہیں سکیں گے تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔

فرحان سعید نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے اور پھر آپ دیکھیں کیسا میلہ لگے گا جب کرکٹ فین ہوٹلوں کی لابیز میں، ہوٹلوں کے باہر بھارتی ٹیم کو ملنے کے لیے مجمع لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی یہ دیکھ کر پاگل ہو جائے گا کہ اُسے بھارت سے زیادہ پیار تو پاکستان میں مل رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں