ہیوسٹن (رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ )
اعلی قائدانہ کردار اور ہیوسٹن شہر کیلے گراں قدر خدمات پر
ورلڈ افیئر کونسل کی جانب سے ممتاز پاکستانی رہنما سعید شیخ کو
Global leader of influence award 2022
سے نواز دیا گیا اس طرح وہ پہلے پاکستانی امریکی بن گئے جنہیں اس اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
انہیں یہ ایوارڈ کونسل کے 24 ویں سالانہ Jesse Jones ایوارڈ کی اعلی سطحی تقریب میں دیا گیا
اس موقع پر رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے سعید شیخ کو امریکی کانگریس کی تعریفی سند بھی پیش کی
خاتون رکن کانگریس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپنی خدمات کی وجہ سے سعید شیخ اس گراں قدر ایوارڈ کے مستحق تھی جو کہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ ہیوسٹن کیلے بھی باعث افتخار ہے
ہیوسٹن میں متعین پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سعید شیخ کی قابل تحسین خدمات کا شاہد ہوں جو انہوں نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ متعدد کمیونٹیز کیلے آفت کی گھڑی میں انجام دیں
ممتاز کاروباری شخصیت جاوید انور نے ایوارڈ ملنے پر سعید شیخ کو مبارک باد دی
اپنی قابل فخر خدمات پر اعلی امریکی ایوارڈ حاصل کرنے والے ممتاز پاکستانی امریکی رہنما سعید شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کا کریڈٹ جاوید انور سمیت متعدد کمیونٹی تنظیموں کو جاتا ہے جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے خدمات کی انجام دہی ممکن ہوسکی