نامناسب پالیسیاں، 10اجناس کی قیمتیں سال بھر میں 35 فیصد بڑھ گئیں

نامناسب پالیسیاں، 10اجناس کی قیمتیں سال بھر میں 35 فیصد بڑھ گئیں


اسلام آباد: مسابقتی کمیشن پاکستان(سی سی پی) نے10 ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنا جائزہ مکمل کرلیا جس میں کہاگیاہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ نامناسب پالیسیاں اور ریگولیشن نظام ہے۔

مسابقتی کمیشن پاکستان نے10ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی2021کی نسبت جولائی 2022میں10اشیا35فیصد مہنگی ہوئیں، اس میں پیاز، خوردنی تیل، گھی، آلو، مرغی،گندم، چینی، دودھ، چاول، ٹماٹر اور دالیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال مسور92فیصد، پیاز89، خوردنی تیل77اور چنے52فیصد مہنگے ہوئے۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ انتہائی ضروری غذائی اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ نامناسب پالیسیاں اور ریگولیشن نظام ہے،سی سی پی نے درآمدات اور برآمدات پر پابندی تاجروں کیلیے عالمی مارکیٹ تک رسائی میں رکاوٹ قرار دیدی۔


اپنا تبصرہ لکھیں