پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنے بیٹے ازلان کے پری اسکول ایونٹ میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ثانیہ شمشاد حسین نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے پری اسکول میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں اداکارہ نمرہ خان اور سدرہ بتول بھی بریک فاسٹ ود مسز میں نظر آئیں۔
وائرل تصاویر میں ثانیہ شمشاد کو لال کلر کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل ثانیہ شمشاد نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں ثانیہ شمشاد نے ہرے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
گزشتہ دنوں ثانیہ شمشاد نے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ شمشاد ایک خوبصورت اور نوجوان پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ و ماڈل ہیں، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے کیا۔
اداکارہ نے ہدایت سید سے 2020 میں شادی کی اور اس جوڑے کا ایک بیٹا ازلان ہے۔