راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل


عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کی بیٹی ماہین خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے۔

ماہین خان اپنے والدین جیسی لگتی ہیں، اور وہ یہ تسلیم کرتی ہیں کہ انہیں اپنے والدین سے خوبصورت شکل ملی ہے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی کے دو بچے ہیں، ان کی بیٹی ماہین خان ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر دنیا کے بہترین مقامات سے اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔

اس سے قبل راحت فتح علی خان نے لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران اپنے بیٹے شازمان کا تعارف کروایا تھا، ان کے بیٹے نے کنسرٹ میں اپنے والد کے انداز کو کاپی کیا اور وہاں موجود لوگوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کا تعلق لیجنڈ گلوکاروں کی ایک طویل قطار سے ہے، ان کے دادا فتح علی خان ایک لیجنڈ تھے اور ان کے چچا نصرت فتح علی خان نے دنیا بھر کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔

وہ ایسے گلوکار تھے جنہوں نے قوالی کو بین الاقوامی سطح پر پہنچایا اور سب کو اپنی موسیقی پر رقص کرنے پر مجبور کیا۔

نصرت فتح علی خان ایک لیجنڈ اور سدا بہار آواز ہیں جبکہ راحت فتح علی خان خود اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، انہیں خود لیجنڈ نصرت فتح علی خان نے پڑھایا تھا۔

ایسا لگتا ہے کہ طویل میراث جاری رہے گی کیونکہ راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شازمان فتح علی خان کو یہ فن سکھایا ہے اور وہ اپنے لیجنڈ آباؤ اجداد کی وراثت کو آگے لے کر چلیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں