حمائمہ ملک کا اپنے بھائی فیروز خان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

حمائمہ ملک کا اپنے بھائی فیروز خان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا


پاکستان کی معروف اداکارہ و اداکار فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک کا اپنے بھائی سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

حمائمہ ملک اور فیروز خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں دونوں بہن بھائی ایک دوسرے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں شو کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ حمائمہ جب فیروز خان جذباتی ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟

جواب میں حمائمہ نے کہا کہ جب جذباتی ہوتے ہیں تو چیختے چلّاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے جسمانی تشدد کی تصاویر عدالت میں پیش کر دی ہیں۔

علیزے کی جانب سے سامنے لائے گئے شواہد پر فیروز خان سمیت اُن کی بہنیں بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں