بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا

بھارت کی معروف اداکارہ نے شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا


بھارت کی معروف اداکارہ پوجا بانرجی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگادیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں پوجا بانرجی کا کہنا تھا کہ میں اکثر اپنے دوستوں سے کہتی ہوں کہ میرے اب تک سنگل ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرے آئیڈیل ہیں اور میں انہی جیسے پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں اب تک اکیلی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی مجھے کوئی شخص ان جیسا لگا تو اس کے ساتھ ایک سال تک ہی تعلق چل سکا کیونکہ اس عرصے میں اس شخص کی کچھ ایسی عادات سامنے آئیں کہ ہمارے راستے جدا ہو گئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ پوجا بانرجی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں