پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کو ہمیشہ سے ہی بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کا ’ ہم شکل‘ قرار دیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں دوران انٹرویو ژالے سرحدی نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہم شکل قرار دینے اور موازنہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنی شناخت ہے اور میں اسی کے ساتھ اپنی پہچان بنانا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ژالے سرحدی سے سوشل میڈیا پرلائیو سیشن کے دوران صارفین نے انہیں پریانکا چوپڑا کا ہمشکل ہونے کی وجہ پوچھی۔
تصاویر دیکھیں:
جواب میں ماڈل اور اداکارہ ژالے نے یہ کہہ دیا کہ ممکن ہے وہ بالی وڈ اداکارہ کی دور کی رشتے دار ہوں، حالانکہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کی تھی لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوگئی ۔
ژالے سرحدی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں پریانکا چوپڑا کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے ایک بھارتی فلم میں ان کا ڈبل رول کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔