’مولوی صاحب، بارش کیلئے اجتماعی دعا کروا دیں‘

’مولوی صاحب، بارش کیلئے اجتماعی دعا کروا دیں‘


یوٹیوبر اور پاکستانی اداکار  ارسلان نصیر نے پاک بھارت میچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے بارش کی دعا کر دی۔

ٹوئٹر پر پاک بھارت میچ کے دوران ارسلان نصیر نے ٹوئٹ کی کہ مولوی صاحب ، ظہر کی نماز کے بعد  بارش کی اجتماعی دعا کروا دیں۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا  میلبرن کے گراؤنڈ میں جاری ہے ، پاکستان کی آغاز میں ہی دو وکٹوں کے نقصان نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا تھا تاہم افتخار احمد اور شان مسعود کی بیٹنگ نے قومی ٹیم کو کچھ حوصلہ  دیا ہے۔

فی الحال میلبرن میں موسم کی صورتحال بھی قدرے بہتر ہے جس کے باعث مکمل اوورز کے میچ کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں