بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فواد خان سے محبت کا اعتراف کرلیا۔
حال ہی میں سونم باجوہ نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر فواد خان کی شادی نہ ہوتی تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فواد خان میرا بہت بڑا کرش تھے اور میں ان کے ساتھ افیئر چلانا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے 2013 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
اداکارہ انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔