پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عارف لوہار کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج گرگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
جہلم میں مہندی کی تقریب میں عارف لوہار کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کی شدید مذمت بھی کی۔