اداکار رنویر سنگھ کھلنائیک کے ری میک کے لیے نامناسب قرار

اداکار رنویر سنگھ کھلنائیک کے ری میک کے لیے نامناسب قرار


 بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنجے دت نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ انکی مقبول ترین فلم کھلنائیک کے ری میک میں اداکاری کریں۔

حال ہی میں اداکار سنجے دت نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں شو کے میزبان نے سنجے دت سے سوال کیا کہ اگر اُن کی مشہور فلم کھلنائیک کا ری میک ہو تو آپ کے خیال میں کس اداکار کو کاسٹ نہیں کرنا چاہیے۔

میزبان نے اداکار سنجے دت کو تین آپشن دیئے جن میں رنویر سنگھ ، رنبیر کپور اور ویکی کوشال شامل تھے۔

معروف اداکار سنجے دت نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ انکی مقبول ترین فلم کھلنائیک کے ری میک میں اداکاری کریں کیونکہ وہ برہنہ فوٹو شوٹز کرواتے ہیں۔

انہوں نے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر مزاحیہ انداز میں ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جواب دیا کہ رنویر سنگھ کو یہ کردار نہیں ملنا چاہیے کیونکہ وہ کپڑے نہیں پہنتے۔

واضح رہے کہ ایک امریکی میگزین کے لیے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹو شوٹ کیا تھا۔

جس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ برہنہ فوٹو شوٹ میں ان کے چہرے کو نکول مہتا سے تبدیل کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں