امبر ہرڈ کو ہالی ووڈ فلم “ایکوامین 2” سے باہر کر دیا؟

امبر ہرڈ کو ہالی ووڈ فلم “ایکوامین 2” سے باہر کر دیا؟


معروف اداکارہامبر ہرڈ کو ہالی ووڈ کی مشہور فلم “ایکوامین” کے سیکوئل میں کاسٹ کیا جائے گا یا نہیں، اس حوالے سے مختلف خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ امبر ہرڈ کو “ایکوامین 2” سے نکال دیا گیا ہے اور وہ اس فلم کی شوٹنگ کا حصہ نہیں ہیں تاہم اب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

جانی ڈیپ کیس کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو جیسن موموا کی فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “ایکوامین 2 دی لوسٹ کنڈم” کے دیگر کردار شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ امبر ہرڈ اسپین میں بیٹی کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم  “ایکوامین2” دسمبر 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں