عائزہ اعوان کی اٹلی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

عائزہ اعوان کی اٹلی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل


پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ اعوان کی اٹلی کے شہر روم میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور اداکارہ عائزہ اعوان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ منیب بٹ اداکارہ عائزہ اعوان کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ’ارے علیشبہ تم یہاں، منتہا کہاں ہے؟ پھر وہ علیشبہ سے پوچھتے ہیں کہ تم منتہا نہیں ہو، اس پر عائزہ کہتی ہیں کہ میں علیشبہ ہوں۔

منیب بٹ مزید کہتے ہیں کہ میں یاسر نہیں ہوں، ایان ہوں، پھر دونوں اداکار مسکرا دیتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کی ڈرامے کے سیٹ کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔

یہ ویڈیو منیب بٹ نے ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی جس پر خوب تبصرے بھی کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی میں کزن کے درمیان ہونے والی شادی کے بعد تعلقات میں اتار چڑھاؤ کو دکھایا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں