برسبین: ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔
بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچ 20 کے بجائے 19 اوورز کا کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کپتان بابر اعظم وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لے رہے، شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وارم اپ میچ میں 13 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
شاداب خان کے علاوہ کھلاڑیوں میں افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث روف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔