ہانیہ عامر کی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

ہانیہ عامر کی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا


پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید نے پیلے رنگ کے لباس پہنے ہوئے تھے۔

ایک تصویر میں اداکار فرحان سعید اداکارہ کے چہرے پر ابٹن لگا رہے تھے۔

تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ یہ دونوں اداکار جلد شادی کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں بھی ایک ساتھ پرفارمنس دی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں