بھارتی سینئر اداکارہ و رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر شاندار ڈانس کردیا۔
مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علی ظفر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
انہوں نے ویڈیو کو شئیر کرواتے ہوئے لکھا کہ تم سے ہی ہم کو پیار ہے۔
اداکارہ مادھوری کی اس ویڈیو کو گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا۔
علی ظفر نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ کی ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔