پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹاپ ماڈل سعیدہ امتیاز کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ صارفین انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویریں ان کے پاکستانی فینز کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی جس کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
سعیدہ امتیاز نے نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو’ تماشا‘ میں بھی حصہ لیا لیکن وہ اس کا پہلا سیزن جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اس دوران ’تماشا‘ گھر کے دیگر شرکا کے ساتھ ان کی لڑائی کی کچھ وائرل ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔
پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی جلوے بکھیرے اور داد وصول کی۔
تصاویر دیکھیں:
ویڈیو دیکھیں:
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک بولڈ ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے انتہائی مختصر لباس پہنا ہوا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سعیدہ امتیاز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔