سہ فریقی سیریز؛ قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ

سہ فریقی سیریز؛ قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ


لاہور: سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں، پیسر نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو لاہور ایئرپورٹ پر جوائن کیا۔

قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں