معروف بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) البرٹ بورلا دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
البرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بالکل تندرست اور علامات فری محسوس کرتے ہیں۔
اس سے قبل اگست میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی کی بنائی ہوئی کووڈ 19 اینٹی وائرل ادویات کا کورس شروع کر دیا تھا جبکہ وہ اپنی ہی کمپنی فائزر کے جرمن کمپنی کے اشتراک سے بنائی ہوئی کورونا ویکسین کی 4 ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک بائی ویلنٹ بوسٹر (bivalent booster) نہیں لگوایا ہے کیوں کہ سی ڈی سی کی ہدایات کے تحت میں بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے کورونا کے سابق کیس کے بعد تین مہینے مکمل ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔