ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ‘ڈس لائیک بٹن’ کا نیا فیچر متعارف کروالیا

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ‘ڈس لائیک بٹن’ کا نیا فیچر متعارف کروالیا


مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت ٹک ٹاک صارفین اب تبصروں پر ڈِس لائک بٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے۔

امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دِی وَرج‘ کے مطابق اب ویڈیو میں لائک بٹن کے ساتھ ڈِس لائک بٹن ظاہر ہو گا۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک کے مطابق صرف ڈِس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈِس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈِس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔

فوٹو: ٹک ٹاک
فوٹو: ٹک ٹاک

تاہم کسی تبصرے کو موصول ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈِس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ٹِک ٹاک کا کہنا ہے کہ ڈِس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔

تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ آن لائن پلیٹ فارم ریڈٹ جیسے دیگر پلیٹ فارمز کے پاس طویل عرصے سے صارفین کے تبصروں کو ووٹ دینے کا اختیار موجود ہے، یہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے اختلاف رائے کرنے کا ایک عوامی طریقہ کار ہے۔

حال ہی میں ٹوئٹر نے ٹِک ٹاک کے نئے فیچر سے ملتے جلتے فیچر کا تجربہ کیا ہے تاکہ پلیٹ فارم اس بات کی عکاسی کر سکیں کہ صارفین نئے فیچر کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں