امریکی ریاستوں میں ایک سال سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

امریکی ریاستوں میں ایک سال سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف


نیو یارک: امریکا میں نکاسی آب کے نمونوں پر کیے گئے نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ مہلک پولیو وائرس نیویارک شہر میں ممکنہ طور پر اپریل سے اور کسی دوسری ریاست میں ایک سال سے گردش کر رہا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن(سی ڈی سی) کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے میں گزشتہ ماہ نیو یارک میں غیر ویکسین شدہ شخص میں پولیو کے کیس کی تشخیص پر مزید روشنی ڈالی گئی۔ اس سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ اس وائرس کو امریکا سے 40 سال قبل ختم کیا جا چکا ہے۔

جون می نوجوان کے ایک نواحی علاقے میں ایک نوجوان کو بخار، گردن کے اکڑنے، پیٹ میں تکلیف ہونے کی علامات سامنے آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان علامات کے ساتھ اس کے ہاتھ پیروں میں کمزوری بھی ہوگئی اور اس کے جسم میں پیتھوجن بھی پایا گیا۔

پیتھوجن ایسے حیاتیات ہوتے ہیں جو جسم میں بیماری کو پناہ دیتے ہیں۔ جو وائرس متاثرہ شخص میں ملا تھا اس کی شناخت نیویارک کے پڑوس میں موجود دو کاؤنٹیز کے نکاسی آب کے نمونوں میں بھی کی گئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص نے اس دوران بین الاقوامی سفر نہیں کیا تاہم اس وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔

امریکا میں 2000 کے بعد سے پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پلائے جا رہے۔ اس وائر کی منتقلی ممکنہ طور پر بیرونِ ملک کسی شخص سے ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں