پاکستان سوسائیٹی کے پرچم تلے ڈیلس میں پاکستان کا یوم آذادی میلہ ہزاروں مرد وخواتین کی شرکت، صدر عابد ملک اور عہدیدران کا کمیونٹی کا بھرپور ساتھ دینے پر اظہار تشکر۔


ڈیلس : رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں پاکستان کا 75 واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ امریکہ میں سب سے بڑا جشن آزادی میلہ پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس کی جانب سے ڈیلس میں منعقد کرایا گیا جس میں قریب 5 ہزار سے زائد پاکستانی امریکی فیملیز نے شرکت کی۔ پاکستان کے معروف گلوکار علی حیدر اور نعیم عباس روفی نے بہترین پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا۔ رات گئے تک جای رہنے والے اس قائد میلے کے شرکا نے انتہائی منظم اور شانداز آزادہ میلہ مننعقد کرانے پر پی ایس این ٹی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ قائد میلے میں جہاں موسیقی کا پروگرام شرکا کی توجہ کا مرکز رہا وہیں میلے میں دیدہ زیب پاکستانی ملبوسات اور کھانے پینے کے رویتی اسٹالز بھی لوگوں کی بھر پور توجہ کا مرکز رہے۔


‎اس موقع پر صدر پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس عابد ملک نے کہا کہ ڈیلس فورٹ ورتھ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کا پی ایس این ٹی پر اعتماد انکی پوری ٹیم کے لئے ایک بڑا سرمایہ ہے، پی ایس این ٹی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، وطن سے محبت کا غیر معمولی اظہار جو آج یہاں قائد میلے میں دیکھنے کو ملا وہ اس سے پہلے کہیں دیکھنے میں نہیں آیا۔ پی ایس این ٹی کے نائب صدر سلمان تابانی نے قائد میلے کے تمام اسپاونسرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے تعاون کے بغیر اتنا بڑے ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے تمام رضاکاروں کا بھی بھی انکی رضاکارانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔


‎تقریب کی میزبانی کے فرائض پی ایس این ٹی کے ٹریژرار عابد بیگ اور ڈیلس کی معروف آر جے شازیہ خان نے انجام دیئے۔
‎چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر ریاض حیدر کا کہنا تھا کہ ڈیلس فورٹ ورتھ
‎میوزیکل شو کے دوران علی حیدر نے اپنے معروف گانے سنائے جبکہ نعیم عباس روفی نے اپنے روایتی فن سے سماں باندھ دیا۔ تقریب کے شرکا پاکستانی گانوں اور قومی ترانوں پر جھومتے دکھائے دیئے۔ بیشتر خواتین اور بچوں نے سبزہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی پرچم کے مطابقت رکھنے والے برے لباس زیب تن کر رکھے تھے۔


‎ شرکا کا کہنا تھا کہ اتنا شاندار آزادی میلہ پہلے کبھی یہاں دیکھنے میں نہیں آیا۔ آج وہ تمام پاکستانیوں کو ایک سبر ہلالی پرچم تلے بلا تفریق اکٹھا دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ شرکا نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی چھت تلے تفریح کا پورا انتظام دیکھنے میں آیا۔ اتنے منظم پروگرام کے انعقاد پر پی ایس این ٹی بلا شبہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

‎اس موقع پر گلوکار علی حیدر کا کہنا تھا کہ وہ اکثر شوز کرنے ڈیلس آیا کرتے ہیں لیکن آج کا شو بہت مختلف تھا۔ عوام کی وطن سے محبت دیدنی تھی۔ پی ایس این ٹی ہمیشہ ہی بہترین پروگرام منعقد کرتی ہے لیکن آج کا پروگرام اب تک کے تمام شوز میں بہترین تھا۔



اپنا تبصرہ لکھیں