پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ گراؤنڈ میں قومی ترانہ سنتے وقت احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت کے بعد جو محبت ملی وہ بہت ہی زبردست تھی۔
وکٹ کیپر بیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کپتان، ہمارا امیر ہے، جو کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔
قومی کرکٹر محمد رضوان نے مزید کہا کہ اکثر سوچتے ہیں کہ ہمیں جتنی محبت ملتی ہے کیا ہم اس کا حق ادا کرسکتے ہیں۔